• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے دلیرانہ فیصلے کرے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے عالمی دبائو سے باہر نکل کر دلیرانہ فیصلے کرے،پیٹرول اور گیس کے بحران کو دور کرنے کے لئے ایران کے ساتھ معاہدے کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ملک کو معاشی طور پر بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پیٹرول کمپنیوں کو بھی خسارے سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے، موجودہ صورت حال میں پیٹرول کی صنعت پر توجہ نہیں دی گئی تو سی این جی کی طرح یہ صنعت بھی تباہی کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ایرانی پیٹرول کو ریفائنری سے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے جس سے عوام کو بھی کم قیمت پر پیٹرول دستیاب ہوسکے گا،انہوں نے کہا کہ ایران کے علاوہ روس سے بھی صنعتی معاہدے کئے جائیں، ان ملکوں کے ساتھ نئے معاہدوں سے ملک کو بجلی، گیس اور پیٹرول کے بحران سے نکالنے میں مدد مل سکتی ہے، افغان بارڈر پر سخت سیکیورٹی سے پاکستان کو ڈالرز اور گندم کے علاوہ سونے کی اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف کی جانب سے ملکی معاشی صورت حال کو مستحکم کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید