• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزیر تجارت کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد اور وفاقی وزیر تجارت نے ملاقات کی، اس موقع پر شہر قائد میں خصوصا صنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال ، اس میں بہتری کے اقدامات ، اسٹیٹ بینک کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے نگراں وفاقی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہے اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوشش ضرورت ہے ،اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نگراں وفاقی حکومت کی ہدایت پر معاشی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ دریں اثنا نگراں وفاقی وزیر کامرس، انڈسٹریز اور ٹیکسٹائل ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بھی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ،شہر قائد میں خصوصا صنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ،اور نرخوں میں اضافہ سے عام شہری کے ساتھ ساتھ صنعت کار یکساں طور پر پریشان ہیں۔ ملک کی معاشی ترقی کا انحصار صنعتی فعالیت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی اگر ترقی کریگا تو پورا ملک ترقی کریگا۔نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر گورنر سندھ کی دعوت پر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنے کراچی آئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید