کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ملک بھر میں نئے بھرتی شدہ 483 کانسٹيبلز جن کا بنیادی ٹریننگ کورس جو یکم اکتوبر سے ایف آئی اے اکیڈمی میں شروع ہونے والا تھا اس کا غیر معینہ مدت تک منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کورس کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کچھ اعلی افسران نے یہ اعتراض اٹھایا تھا کہ کانسٹیبلز کے لیے مذکورہ کورس وقت اور پیسے کا ضیاع ہے کیونکہ کانسٹیبلز کوئی تفتیشی کام تو کرتے نہیں ہیں۔