• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی کے مزید 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 1251ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ کے دیگر اضلاع سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،جبکہ ڈنگی کے سب سے زیادہ 5 کیسز کراچی ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید