ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں خواجہ رضوان عالم، خالد حنیف لودھی، میاں کامران عبداللہ مڑل، ملک نسیم حسین لابر، راؤ ساجد علی اور دیگر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا صدارتی ریفرنس کا فیصلہ کر کے عدلیہ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے رقم کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماتحت عدالتوں کی کارکردگی بہتر اور مربوط بنانا ناگزیر ہے جب کہ پراسیکیوشن، ایف آئی آر اور تھانہ کلچر میں اصلاحات لائی جائیں، ججز اور سپیڈی ٹرائل کورٹس بڑھائی جائیں۔