پشاور( وقائع نگار )ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز سروسز کلب پشاور صدرمیں ہوا ۔اجلاس کا موضوع ’’احترام اساتذہ‘‘ تھاجس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدردپروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان نے کی جبکہ مہمان مقرراسسٹنٹ پروفیسر ادارہ تعلیم و تحقیق، یونیورسٹی آف پشاور امجد ریبا تھے ۔مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امجد ریبا نے کہا کہ احترام علم کے بغیر اچھا علم و عالم وجود میں نہیں آ سکتا، تدریس سے وابستہ افرا دذہنوں میں علم کے چراغ جلاتے ہیں اور علم کے سلسلے کو آگے بڑھاتے اور اندھیروں کو اُجالوں سے منور کرنے کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر اپنے طالب علم کو بادشاہ بنا دیتا ہے، اساتذہ قوم کو بناتے ہیں اور اپنی ساری زندگی وقف کردیتے ہیں، اساتذہ کی تعظیم بڑی ضروری ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور مشتاق حسین بخاری، اراکین شوریٰ حکیم امجد اسماعیل ،پروفیسر حامد محمود،قاری شاہد اعظم،ڈاکٹر اقبال خلیل،غلام مصطفیٰ، محترمہ غزالہ یوسف اور محترمہ کنول آفتاب نے کہا کہ استادکی مثال ایک خوشبو کی مانند ہے