• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ فوت شدہ ملازمین کے کوٹہ پر ملازمت دینے کا حکم جاری

پشاور(نیوز رپورٹر )پشاور ہائی کورٹ نے لوکل کونسل بورڈ کو فوت ہونیوالے ملازم کے بیٹے کو ملازمت نہ دینے کے خلاف دائر رٹ پر ایک ماہ کے اندر درخواست پر غور کرنے کے بعد فوت شدہ ملازمین کے کوٹہ پر ملازمت دینے کا حکم دے دیا ہے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے دوران سروس متوفی میونسپل انجینئر کے بیٹے محمد حسن کی جانب سے اہلیت کے مطابق متوفی کے کوٹے کے خلاف تقرری کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے نعمان محب کاکاخیل ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متوفی نے میونسپل کارپوریشن میں BPS-17 میں میونسپل انجینئر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 1996 میں فوت ہوئے ۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے متوفی کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کوٹے پر تقرری کے لیے درخواست دی لیکن شرائط اور طریقہ کار پورا ہونے کے باوجود درخواست برسوں سے زیر التوا ہے۔وکیل نے دلیل دی کہ ایسی درخواست کو زیر التوا رکھنا غیر قانونی ہے لہذا اعلیٰ عدالتوں کے مختلف فیصلوں کی روشنی میں اس کا عدالتی جائزہ لیا جائے۔بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد لوکل کونسل بورڈ کو درخواست گزار کے بیٹے کو کوٹے کے پر تقرری کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
پشاور سے مزید