• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، سنجیدہ اقدامات کی ضرورت، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، داخلی سلامتی کیلئے قوم متحد ہو، پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی محاذوں پر متعدد بحرانوں سے دوچار ہے ان کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، خارجہ پالیسی میں عوامی خواہشات کے مطابق بہتری لائی جائے اور ملک سے بدامنی دہشت گردی،قتل و غارت گری،ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے ، موجودہ ملکی صورت حال پر سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید