اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار بھی جاری ہونگے۔ عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں وکلا نمائندوں نے چار ہفتوں کی کاز لسٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ انہیں کیسز کی تیاری کیلئے مناسب وقت مل سکے، چار ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔