• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کے نام پر پختونوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے، ایمل ولی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این پی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے نام پر کراچی شہر میں پختونوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے، ہم کسی بھی مجرم کی حمایت نہیں کرتے لیکن اپنی قوم کی تذلیل بھی برداشت نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نےعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں منعقد پختون ثقافتی دن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کی صدارت اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کی جبکہ ایمل ولی خان کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں کراچی ایئرپورٹ سے آرٹس کونسل لایا گیا۔ شاہراہِ فیصل کے مختلف مقامات پر اے این پی کے کارکنان اور ذمہ داران نے ایمل ولی خان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔ آرٹس کونسل میں پختون کلچر ڈے کے موقع پر اے این پی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام میں پشتون زبان کے معروف گلوکار کرن خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں پشتو کے روایتی رقص اتن کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ شاندار استقبال کرنے پر اے این پی سندھ کے تمام کارکنان اور زمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کراچی کے پختونوں نے آج ثابت کردیا کہ کراچی دنیا بھر میں پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔آج ان لوگوں کو جواب مل گیا جو اے این پی اور باچاخان کے نظریے کو ختم کرنے کی باتیں کرتے تھے۔کراچی شہر کی محبتوں کا شکر گزار ہوں۔افغان مہاجرین کے نام پر کراچی شہر میں پختونوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔افغان مہاجرین پاکستان میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔افغان مہاجرین کے نام پر پاکستان کے کرتا دھرتا چالیس سالوں سے دنیا بھر سے پیسے لے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید