کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان بیت المال اپنے لوگو کے ساتھ مختلف مضامین کی 52ہزار کتب شائع کروا کر مفت تقسیم کرے گا۔ ادارہ اردو کی 24 ہزار، انگلش کی9ہزار600، ریاضی کی 9ہزار 600، سائنس کی 4ہزار 800اور ڈرائنگ کی 4ہزار 800 کتب شائع کروائیگا۔ مذکورہ شائع شدہ کتابیں ضلع ملتان کے سرکاری اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔