کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کراچی اور حیدرآباد زون نے گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 7چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے نتیجے میں11ملزمان کو گرفتار کر کے 6مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کیخلاف 5انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر6400امریکی ڈالر جبکہ 1کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔