• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت، غلطی سے سرحد پار کرنیوالے شخص کو جاسوس قرار دیا

نئی دہلی (اے پی پی)کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے بہیمانہ عمل نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے اور اسے انتہائی رسوائی اٹھانا پڑی ہے۔ بھارتی میڈیا اس رسوائی سے توجہ ہٹانے کیلئے غلطی سے بھارتی علاقے میں چلے جانے والے ایک پاکستانی شخص کی گرفتاری کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بارڈر سیکوررٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گجرات کے شہر بھج میں ایک 30 سالہ پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔بی ایس ایف کا کہنا ہے محبوب علی سندھ کے ضلع بدین کا رہائشی ہے۔بھارتی میڈیا غلطی سے سرحد پار جانے والے شخص کو جاسوس کے طور پر پیش کر رہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید