پشاور(وقائع نگار) جماعت اسلامی کی ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف جاری تحریکِ کا ثمر عوام کو ملے گا سراج الحق کے جلسوں میں عوام کی شرکت سے مقتدر حلقے اندازہ لگا رہے ہیں کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کم اور کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ پاکستانی عوام نے اب سراج الحق کی قیادت میں اپنا حق چھیننے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام اپنی حالت اب خودبدلیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی میٹرو پولیٹن ممبر ناصرہ عبادت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔