پشاور( جنگ نیوز)میئر پشاور زبیر علی نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ تاجر دکاندار معیشت کو سنمبھالا دینے میں بڑا کردار ادا کررہے ہیں انکی مشکلات کو حل کررہے ہیں، کرتے رہینگے، اپنے والد سے سیکھا ہے کے خدمت خلق میں زبانی جمع خرچ نہیں عملی کام کرکے دکھانا ہوتا ہے حکومت گھروں کو سبسڈی دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں کے دورہ کے بعد پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔میئر پشاور نے اندرون شہر مختلف تاریخی بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں، اس دورے کے دوران جہاں بازاروں میں سٹی میٹروپولیٹین گورنمنٹ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل و معیار کا جائزہ لیا وہاں دکانداروں سے ان کی مشکلات بارے بھی آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں تاجر برادری کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بازاروں کی مساجد کے لیے نہ صرف سولر سسٹمز موقع پر مہیا کرائے۔