• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں 3 کروڑ کی وارداتیں، شہری 4 گاڑیوں، 38 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 28موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،10افرادسے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو دو گاڑیوں، دس موٹر سائیکلوں، 50ہزار سعودی ریال، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائلز سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ کوہسار کی حدود میں گل نواز کے ایک کروڑ 40لاکھ روپے سلیم، عبد الحق، زبیع اللہ اور صابر نے چوری کر لیے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں راشد کی جیولری شاپ سے اسلحہ کی نوک پر 77 تولے سونا، تین لاکھ 62ہزار روپے، دو موبائلز اور سیکورٹی گارڈ کی گن چھین لی گئی۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سنگاپورپلازہ کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر علی رضا سے 45لاکھ پانچ ہزار روپے اورموبائل چھین لیا گیا۔تیلی محلہ میں مشتاق احمد کے گھر تالے توڑ کر12تولے طلائی زیورات ، ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عاطف جمیل کےگھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی6لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ تھانہ کورال پولیس کو سعودی پلٹ شہری ریاست نے بتایا کہ بھتیجے فاروق اور بھائی لیاقت کے ہمراہ ائرپورٹ سے واپس آ رہا تھا کہ پولیس کی کالی وردی میں ملبوس وائرلیس اٹھائے افراد نے تلاشی کے بہانے 50 ہزار سعودی ریال، دو ہزار چار سو روپے اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ رمنا پولیس کو لیاقت نے بتایا کہ اورنگزیب اور علی نے 42لاکھ روپے خورد برد کر لیے۔دیگر واردتیں تھانہ نیوٹاؤن ، نصیرآباد، کراچی کمپنی ، آئی نائن،کھنہ ، رمنا ،سنگجانی ، آبپارہ، نون ، مارگلہ کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید