اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثہ میں ایک شہری جاں بحق جبکہ لڑائی جھگڑوں میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ کھنہ ایریا میں حسنین کا بیٹا عبدالوہاب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ رمنا کی حدود میں جواد اور اسکے والد کو آفاق اور دیگر نے زخمی کر دیا۔ تھانہ سمبل کی حدد میں گل منا کو گل خان نے فائر مار کر زخمی کر دیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سرائے کھولا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ عمران خان نے پولیس کو بتایا کہ پڑوسی ماجد خان نے پسٹل سے فائر مارا جس سے میرے والد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔