کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے نیو کراچی سیکٹر 11G گودھرا مکہ کالونی کچی آبادی میں گٹکاماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور گٹکاماوا بنانے کا سامان برآمد کرکے ملزم اشرف ولد سعید موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے،علاوہ ازیں ابراہیم حیدری پولیس نے خاتون سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے عبدالقیوم کے قبضہ سے 55 گرام کرسٹل ، ملزمہ منورہ کے قبضہ سے 60 گرام کرسٹل برآمد کرلی ۔