کراچی (جنگ نیوز)لندن، برطانیہ میں ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کی 70ویں سالگرہ کی تقریب روایتی جوش وخروش سے منائی گئی۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ ساتھ پنجابی، کشمیری ،سندھی اور دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک سندھی خاندان نے بانی ایم کیو ایم کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائد نے قریباًڈیڑھ گھنٹے تک خطاب کیا۔