کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہر سال غیر ملکی شپنگ لائنز کو 7ارب ڈالر سے زائد ادا کرتا ہے ،نجی شعبہ شپنگ سیکٹر میں آئے،میری ٹائم سیکٹر میں رونما تبدیلیوں کے مطابق شپنگ پالیسی تیار کی جا رہی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ نےکراچی میں منعقدہ میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میری ٹائم سیکٹر میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شپنگ پالیسی تشکیل دے رہی ہے جس میں ان تمام پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو زیادہ عزم کے ساتھ حصہ لینے کے قابل بنائیں گے۔