• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرو گڈاپ اور بلدیہ کیماڑی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ گجرو گڈاپ اور بلدیہ کیماڑی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس موجود ہے، کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم دو اکتوبر سے شروع ہو گی اور آٹھ اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی، اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں کیا گیا۔ ااجلاس میں کو آرڈینٹر سندھ برائے ایمر جنسی آپریشن سینٹر ارشاد سوڈھر، تمام ڈپٹی کمشنرز،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن امریکہ کی نمائندہ ڈاکٹر ایرن اسٹکی اور عالمی ادارہ صحت جنیوا میں مقیم نمائندے ڈاکٹر ارشدقدوس ،محکمہ صحت اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں گی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز نمایا ں کردار ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید