• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت کالونی نمبر2میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ مکین

کوئٹہ(پ ر)رحمت کالونی نمبر2و گردونواح کے علاقے پینے کے پانی سے محروم اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔سیاسی و سماجی رہنما سید محمد ناصر آغا شکر زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے رحمت کالونی نمبر 2 سمیت دیگر علاقوں کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں عوام مہنگے داموں مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیںجو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،ایم ڈی واسا اس کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا نوٹس لیں اور مکینوں کو بلا تفریق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید