• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی تدارک کیلئے بلدیاتی نمائندگان سے مشاورت کررہے ہیں، ریاض احمد

پشاور( وقائع نگار ) ڈینگی تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کے سلسلے میں بلدیاتی نمائندگان و علاقہ معززین کیساتھ مشاورت و مختلف علاقوں کے ہنگامی وزٹ کے اچھے نتائج برآمد ہونے کی امید ہے اور بلدیاتی نمائندگان کو ایسے اقدامات میں مشاورت شامل کرنے کیساتھ ساتھ وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے تو اس سال ڈینگی کو ہم کنٹرول کرسکتے ہے. ڈینگی تدارک کے یونین کونسلز سفید ڈھیری، یکہ توت و دیگر کونسلز کے نیبرہوڈ کونسلز چیئرمینز کا اجلاس زیر صدارت اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ریاض احمد خان منقعد ہوا ۔ نا صرہ عبادت نے کہا ہے اے ڈی ریاض احمد خان، اے ڈی ملک ارشد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں نا صرہ عبادت نےمزید کہا کہ اس نازک صورتحال میں بلدیاتی نمائندگان ، عوام و لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایک پلیٹ فارم پر ہے. انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او اپنے تمام سٹاف کو مراسلہ جاری کریں کہ محکمہ صحت کی طرف سے فراہم کردہ سٹاف مقامی کونسلز چیئرمین دفتر سے رابطہ میں رہے اور ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ وسائل فراہمی میں تیزی لائیں۔
پشاور سے مزید