• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر التواء انکوائریز، پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں خصو صی سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ زیر التواء انکوائریز، پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔، عوام کی فلاح و بہبود کیلئےسرکاری افسران اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دیں، کام نہ کرنے والے افسران کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ چیف سیکرٹری نے مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقیاتی سکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
لاہور سے مزید