لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان سمیت پوری دنیا میں 25ستمبر کو فارماسسٹوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس موقع پرصدر پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم نورمحمد مہر نےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 29 ہزار فارماسسٹ بے روزگار ہیں۔ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جہاں پر اسسٹنٹ بی کیٹیگری میٹرک پاس افراد کو بھی میڈیکل سٹور کا لائسنس جاری کیا جاتا ہے ، 95 فیصد میڈیکل سٹوروں پر فارماسسٹ موجود نہیں ہوتے۔