• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے پرینیتی اور راگھو کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا کی شادی میں ان کی کزن، اداکارہ پریانکا چوپڑا شریک نہیں ہو سکیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا کو اُدے ایئر پورٹ پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

مدھو چوپڑا بھتیجی پرینیتی کی شادی میں شرکت کے بعد ممبئی واپسی کے لیے جب ایئر پورٹ پہنچیں تو پاپارازی فوٹوگرافرز نے ان سے پریانکا چوپڑا کے شادی میں شریک نہ ہونے کی وجہ پوچھی۔

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام میں مصروف ہے۔

فوٹو گرافرز نے مدھو چوپڑا سے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے پرینیتی اور راگھو کو شادی پر تحفے میں کیا دیا ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرینیتی اور راگھو نے کچھ بھی لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ کوئی لینا دینا نہیں۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ میں نے اُنہیں صرف بہت ساری دعائیں دی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو اُدے پور میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اس جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کا آغاز دہلی میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد صوفی نائٹ منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد موجود تھے۔

بعد ازاں اُدے پور میں شادی سے قبل جمعے کو مہندی اور پھر ہلدی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید