• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، PIA پروازوں کی بحالی پر گفتگو

ڪلندن (سعید نیازی ) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سےمنگل کو برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے لندن میں ملاقات کی۔ اس موقع پردوطرفہ تعلقات ، پی آئی اے پروازوں کی بحالی اوردیگرباہمی دلچسپی کے امور پر تبالہ خیالات کیا گیا۔دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے تعلقات کوبہترین سٹریٹیجک پارٹنر شپ تک بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16 لاکھ برٹش پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔ برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور آبادکاری کے لیے پاکستان کی حمایت اور کردارکو سراہا گیا۔وزیراعظم کاکڑ نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

یورپ سے سے مزید