• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ کی میاں نوازشریف سے ملاقات

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی سندھیلہ نے لندن میں سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف، سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ چوہدری پرویز سندھیلہ نے پارٹی قیادت کو تنظیمی امور پر بریفنگ دی اور میاں نوا زشریف کی واپسی کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پارٹی قیادت نے پرویز سندھیلہ کی پارٹی کیلئے ہر محاذ پر کارکردگی کو سراہا، مریم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ سے متعلق پارٹی قیادت سے کہا کہ پرویز علی سندھیلہ اور ان کی ٹیم جن میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، چوہدری شاہد مقصود، عبدالباسط خان سمیت ہالینڈ کی پوری ٹیم ن لیگ کیلئے بے لوث محنت کر رہی ہے ۔ پرویز سندھیلہ نے قیادت کو بتایا کہ ہالینڈ کی پوری ٹیم آپ کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کے موجودہ بحرانوں کا حل مسلم لیگ اور میاں محمد نوازشریف کے پاس ہی ہے جیسے ہی نوازشریف اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک کی قیادت سنبھالیں گے، حالات میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، پاکستان دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔
یورپ سے سے مزید