• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ تنظیموں کا بھارتی سفارتی مشنزکے سامنے مظاہروں کا اعلان

ٹورانٹو( نیوز ڈیسک)سکھ تنظیموں نے امریکہ اور کینیڈا میں بھارتی سفارتی مشن کے سامنے مظاہروں کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سکھ فار جسٹس گروپ کی جانب سے بھارتی سفارتی مشنز کے سامنے مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس گروپ کے سربراہ جیتندر سنگھ گریوال کا کہنا تھا کہ احتجاج ہردیب سنگھ قتل کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کیلئےکیا جائے گا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکام اور بھارتی سفارتی مشن سے خبر پر ردعمل کےلیے رابطہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گوردوارہ صاحب کے جنرل سیکرٹری امرجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھوں کے حقوق کی پُرامن تحریک چلانے والے کو بھارتی حکومت نے قتل کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید