• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی دور میں کراچی کا شمار دنیا کے 4 بدترین شہروں میں ہوا، خالدہ اطیب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار مہدی کس منہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شہر کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا ایم کیو ایم پاکستان کو جب جب موقع ملا کراچی کی ترقی کیلئے وہ کارہائے نمایا ں انجام دئے کہ دنیا کے 12تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمار کیا جانے لگاجبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے 15 برس کے دور میں کراچی دنیا کے 4بدترین شہروں میں شمار کیا جانے لگااس کے برعکس پیپلز پارٹی 15 برسوں سے مسلسل اور باقی ماندہ برسوں میں گاہے بگاہے بلا شرکت غیر حکمران رہی اور ہزاروں ارب روپے کا فنڈ انکے ہاتھ لگا اس کے باوجود شہر کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہر ایک طرف سندھ کی کوئی ایک یوسی بھی ماڈل کے طور پر وقار مہدی پیش نہیں کر سکتے جو پیپلز پارٹی نے بنائی ہو،خالد ہ اطیب نے مزید کہا کہ وقار مہدی خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے آخری15 برسوں کا ہی حساب دے دیں۔ پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ دہشت گردی سے عبارت ہے جس میں بم دھماکے اور طیارہ ہائی جیکنگ بھی شامل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید