کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سینئرمرکزی رہنماء محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا ،جس میں شاداب رضا نقشبندی نئے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نائب سربراہ ہونگے، دو روز مرکزی کابینہ ک کے اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور نئے سربراہ کا چناؤ احسن انداز میں کرنے پر مشاورت ہوئی ، مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی مرحلہ وار الیکشن کرائیں گے، پاکستان کی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر نو منتخب سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے ووٹ کے ذریعے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے میں ایمانداری سے نبھاؤں گا،اس موقع پر مرکزی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔