کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے چار لاپتا افراد کبیر عباس، بلال خان، محمد رضوان چاندانہ اور ساجد علی کی گھروں کو واپسی سے عدالت کو آگاہ کیا ، عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔