کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ضلع جنگ پورہ کےعلاقے بھوگل میں نامعلوم افرادنے جیولری کےشوروم کی چھت توڑ کر 20 کروڑ روپے سے زائدکے زیورات چوری کرلیے۔ تاہم جیولری شو روم کے مالک سنجے جین کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نےان کی دکان سے 25 کروڑ روپے کا سامان چوری کیا ہے۔ یہ چوری بھوگل کے سب سے بڑے جیولری شو روم عمراؤ جیولرز میں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دہلی کےعلاقے بھوگل میں عمراؤ جیولرز نامی ایک بڑا شوروم ہے۔