• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش پولیس نے مسجد میں آتشزدگی کی تحقیقات شروع کردی

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن کی پولیس نے ملک کے وسطی علاقے میں گزشتہ روز مسجد میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس واقعے میں مسجد مکمل طور پر شہید ہوگئی تھی۔مسجد کے ترجمان انس ڈینیچے نے اے ایف پی کو بتایا کہ مسجد تقریباً مکمل طور پر شہید ہوچکی ہے اور کچھ بھی بچایا نہیں جا سکا۔ انس نے کہا کہ مسجد کو گزشتہ سال بھی متعدد مرتبہ پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اور میرے اہلخانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی واقعے کے حوالے سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے، ہمیں پولیس کی تحقیقات کا انتظار کرنا پڑے گا۔ پولیس نے کہا کہ ہم کئی پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایسکلسٹونا میں 15 سے 20 ہزار مسلمان رہتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید