کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گریڈ 20کے چیف انجینئر شکیل قریشی کو حال ہی میں خالی ہونے والی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر فنانس کی پوسٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد نے گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا جس کا جلد آرڈر جاری ہونے کا امکان ہےشکیل قریشی اس وقت ڈائریکٹر انوسٹمنٹ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ واٹر بورڈ میں اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل قریشی کو مالیاتی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کے لئے لگایاجا رہا ہے۔