• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایچ ایس کا تمام ایئر لائنز کو حفاظتی قوانین پر عمل درآمد کرنے کی درخواست

کراچی(اسد ابن حسن) مسافروں اور طیاروں کی حفاظت پر نظر رکھنے والے ادارے پاکستان بارڈر ہیلتھ سروسز نے گزشتہ دن لاہور میں منعقد ہونے والی میٹنگ جس میں تمام ایئر لائنز کے نمائندوں نے شرکت کی پر ہدایات جاری کی ہیں کہ بین الاقوامی ایس او پیز (اسٹینڈرڈ اپریٹنگ پروسیجر) پر سختی سے عمل درامد کیا جائے۔ جن قوانین پر عمل درامد کیا جائے ان میں مسافروں کے بارے میں مینیفیسٹو، لینڈنگ کے بعد بیت الخلا سے مسافروں کا فضلہ درست طریقے سے ٹھکانے لگانے اور طیارے کا ڈس انفیکشن ، حاملہ خاتون کی فلائٹ میں موجودگی کی تحریری اطلاع، مشکوک بیمار مسافروں کی اطلاع اور دیگر شرائط شامل ہیں۔