اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) و فاقی حکومت ربیع سیزن کیلئے دو لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطا بق کھاد کارخانوں کو مارچ 2024 تک گیس فراہمی کی سفارش کی گئی ہے،پنجاب کے دو کھاد کارخانوں کو اکتوبر 2023 کے بعد بھی گیس کی مسلسل فراہمی کی تجویز ہے،کھاد کی درآمد کا حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا ، حتمی منظوری کابینہ اور ای سی سی دیگی ۔