لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر ، عامر خان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے میاں نواز شریف کے بارے میں بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، انہیں میاں نواز شریف کے بارے میں بیان دیتے وقت فتنہ خان اور اس کے ہمنوا شیخ رشید وغیرہ کا انجام سامنے رکھنا چاہیے۔