پشاور(خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سنٹر فار انٹیلی جنس سسٹم اینڈ نیٹ ورک ریسرچ نے جی آئی زیڈ پاکستان کے اشتراک سے ”میونسپل انرجی مینجمنٹ پر ڈیجیٹلائزیشن کے اثرات“ بارے سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور جدید نظام کے نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔سیمینار میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جہاں پر یہ سسٹم پہلے سے سنٹر کے زیر نگرانی چلایا جا رہاہے۔سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے شرکاہ کو سکاڈا سسٹم کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیااور کہا اس نظام کے ذریعے بجلی چوری اور باقی نقصانات کی نشاندہی نہایت آسانی سے ہو سکے گی، مقامی توانائی کو بڑھانے سے انڈسٹری مضبوط ہوگی۔ جس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہو ہوں گے۔