برسلز (نمائندہ جنگ) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ کیلئے سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل یورپین ہوم افیئرز اور مائیگریشن مونیک پارئیاٹ سے ان کے دفتر برسلز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان جاری باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے باہمی رابطوں کو بڑھانے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان مائیگریشن اور موبلٹی ڈائیلاگ کو فعال کرنے کے طریقوں اور راستوں پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔