• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سے راچڈیل جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک آتشزدگی

مانچسٹر ( آصف مغل ) مانچسٹر وکٹوریہ سے راچڈیل کی جانب جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک آگ بڑھک اٹھی ۔ فائرفائٹرز نےبروقت وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہںوئے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی مانچسٹر میں مونسال لین کے قریب رات تقریباً ساڑھے سات بجے مانچسٹر سے راچڈیل کی جانب رواں دواں مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی ، تا ہم ٹرین مسافروں سے خالی تھی ۔ گریٹر مانچسٹر فائراینڈ ریسکیو سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فلپس پارک، مانچسٹر سنٹرل اور مونسال رو ڈ مانچسٹر سے فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں ، فائرفائٹرز نے آگ پر قابوپا کر ٹرین کے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا۔ علاوہ ازیں نیشنل ریل کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہںوئے کہا کہ آج چیسٹر ،مانچسٹر وکٹوریہ ، لیڈز اور مانچسٹر ائرپورٹ کے درمیان ٹرین سروس منسوخ کر دی گئی ہے جس سے ان علاقوں سے سفر کرنےوالے مسافروں کو اپنے ٹرین ٹکٹ میٹرو لنک سروس کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
یورپ سے سے مزید