• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم

کراچی( پ ر ) امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 12 تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے صوبائی دفتر وحدت ہاوس میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے اعلان کے بعد ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے،صوبہ سندھ میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور سیمینارز کا انعقاد ،بارہ ربیع الاول کو صوبہ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی سبیل نمائش چورنگی پر لگائی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید