• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں ٹی ٹی پی خطے اور بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان

اقوام متحدہ (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، جب تک ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا وہ ہمسایہ ممالک اور ممکنہ طور پرعالمی برادری کیلئے ہمیشہ خطرہ بنے رہیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں داعش خاتمے کے بعد چھوٹے دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی میں شامل ہو سکتے ہیں جو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید