کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ کسٹمزائز فریٹ یونٹ پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا اسکینڈل سامنے آگیا،حکام کے مطابق ٹیکس چوری نجی کمپنی کے منگوائے گئے کنسائمنٹ میں جعلی دستاویزات کی مدد سے کی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آفانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حکام کے مطابق نجی کمپنی ٹیکس چوری میں ملوث ہے، ٹیکس چوری کے لئے نیٹ ورکنگ ایکویپمنٹ کی انڈر انوائسنگ اور جعلی رسیدیں جمع کرائی گئیں۔