• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کیخلاف بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، نیوز ایجنسی ) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔بھارتیمیڈیا نے کینیڈا میں قتل کیے گئے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا ہے حالانکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق عالمی سطح پر بھی عیاں ہوچکی ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈئیر (ر) راشد علی اور بریگیڈئیر (ر) سید محمد علی نے بھارتی الزامات مضحکہ خیز ہیں ۔ بھارتی میڈیا اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر بھی پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا رہا ہے، بھارت نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو پاکستانی جاسوس قرار دیا۔مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے پروپگنڈے میں دن رات مصروف ہے، اس کا مقصد صرف اور صرف آئندہ انتخابات میں عوام کی حمایت لینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید