اسلام آباد (اے پی پی)اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کے مقدمہ میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر صحافیوں صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔