• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین تحریک انصاف کی تقاریر پر ملکی میڈیا پر پابندی کے خلاف وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی تقاریر پر ملکی میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی تقاریر پر ملکی میڈیا میں پابندی کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ کم از کم پیمرا کوئی قانون تو بتائے کس قانون کے تحت پابندی لگائی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید