• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر بخت کی گفتگو کے باؤنسرز آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھئے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بالر، کرکٹ کے ”سکندر“ اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں بے مقصد تنقید کرتا ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اُنہوں نے شعر سنایا ”جو دیکھتا ہوں وہ بولنے کا عادی ہوں، میں اِس شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں“۔ سکندر بخت نے اپنے کرکٹ کیریئر کے یادگار لمحات بھی پرستاروں سے شیئر کئے۔ حاضرین نے بھی اپنے سپر اسٹار کھلاڑی سے من پسند سوال پوچھے اور سکندر بخت بھی اپنی دلچسپ گفتگو کے باؤنسرز برساتے رہے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ جمعہ شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید