کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں روپے مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شہری عوام پر مظالم میں ایک اور اضافہ قرار دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ نیپرا کی جانبداری کے بعد کے الیکٹرک سے انصاف کی توقع نہیں رہی، اس لئے مہنگائی کے مارے عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اس ادارے کے فراڈ اور اضافی بلنگ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کو کے الیکٹرک کی فرمائش پر بجلی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے کی بجائے کے الیکٹرک کی جعلی اور اضافی بلنگ کا نوٹس لینا چاہئے تھا۔ آفاق احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے مظالم کیلئے مقامی پولیس کو استعمال کررہی ہے۔