لاہور(خبرنگار،خصوصی رپورٹر) کیتھڈرل چرچ لاہور میں ولادت نبی اکرم ؐ کی مناسبت سے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے نبی آخر الزماںؐ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا۔تقریب میں آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ، مولانا محمد عاصم مخدوم ، محمود غزنوی ،آغاصغیر عباس ورک و دیگر نے شرکت کی۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کہاکہ تمام مذاہب اور مسالک اتحاد اور اتفاق کا درس دیتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ رسول اللہ کی زندگی اور آپ کے فرمودات دنیا کے تمام انسانوں کے لئے باعث نجات ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں تقریبات ہونگی استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا دن مذہبی تہوار کے ساتھ ساتھ محبتوں کو فروغ دینے کا بھی دن ہے ۔، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔